ممبئی: ماہ رمضان میں مسلمان دعاء کریں تاکہ مہاراشٹربلکہ ملک و دنیا بھی کورونا وائرس سے پاک ہو جائے، مہاراشٹر کے وزیر برائے ٹیکنکل
تعلیم ادھیہ سامنت نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر موصوف نے کوکن کے خطہ میں واقع رتنا گیری میں ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرمیٹنگ طلب کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ایک مقدس مہینہ
ہے اور اس میں دعائیں قبول کی جاتی ہیں، اس لیے مسلمان اللہ کے حضور میں مدد طلب کریں۔ اس موقع ایم ایل سی ایڈوکیٹ حسنہ بانو خلیفے ،رتناگیری کے کلکٹر
مشرا،ڈی ایس پی ڈاکٹر مندے بھی موجود تھے۔
ادھیہ سامنت نے مسلمان نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس وباء سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے جاری ہدایات سے مطلع کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ
ریاست میں سرکار نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، مسلمانوں کو اجتماعی عبادت سے گریز کرنا چاہئیے۔
اس سے قبل رتناگیری کے نگراں وزیر انیل پر نے بھی کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں میٹنگ طلب کی تھی ،جس میں انہوں نے ایم
ایل سی حسنہ بانو خلیفے کی کارکردگی اور سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں اور مستقبل میں بھی اس کا خیال رکھا جائے گا۔
ماہ رمضان میں مسلمان دعاء کریں تاکہ مہاراشٹر کورونا وائرس سے پاک ہو جائے:وزیرادھیہ سامنت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS