ہندوستان میں مسلمان کو ولن گردانا جارہا ہے: التجا مفتی

0

سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں نئے نسلی امتیازی نظام میں مسلمان کو ولن گردانا جارہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان میں جان بوجھ کر کورونا پھیلانے سے لے کر ایک ہاتھی کو بے دردی سے مارنے تک مسلمانوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ 
موصوفہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'نئے ہندوستان میں مسلمان خوف کے ماحول میں زندگی گذارتے ہیں۔ جان بوجھ کر کورونا پھیلانے سے لے کر ہاتھی کو بے دردی سے مارنے تک قوم کو جو بھی مسئلہ درپیش ہے، مسلمان کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ اس نئے نسلی امتیازی نظام میں مسلمانوں کو ولن سمجھا جاتا ہے'۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS