بروقت پیش گوئی اور این ڈی آرایف کے دستوں کی بروقت تعیناتی سے کم سے کم جانی نقصانات ہوئے ہیں:این سی ایم سی

    0

    کولکاتہ: بنگال اور اڑیسہ میں’امفان طوفان‘کی تباہ کاریوں اور بربادیوں کا نیشنل کرائسز مینجمنٹ کمیٹی (این سی ایم سی) نے جائزہ لیتے ہوئے 
    کہا ہے کہ آئی ایم ڈی کی بروقت درست پیش گوئی اور این ڈی آر ایف کے دستوں کی بروقت تعیناتی کی وجہ سے کم سے کم جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ 
    این سی ایم سی کی قیادت کررہے و کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبا نے مغربی بنگال اور اُڑیسہ میں ہوئی تباہیوں کا جائزہ لیا۔ 
    این سی ایم سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’مغربی بنگال اور اڈیسہ کے چیف سکریٹریوں نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی بروقت اور 
    درست پیش گوئی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی تعیناتی سے مغربی بنگال میں تقریبا ًپانچ لاکھ افراد اور اوڈیشہ میں تقریباً دو لاکھ افراد کو نکالنے 
    میں مدد ملی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے کم سے کم جانی نقصانات ہوئے ہیں۔1999میں اڑیسہ میں آئے طوفان سے زیادہ امفان طوفان کی 
    شدت تھی۔ 
    این آر ڈی ایف کی اضافی ٹیم ریلیف ورک کیلئے مغربی بنگال اور کلکتہ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مغربی بنگال کو 
    اضافی طور پر چاول فراہم کئے جائیں گے تاکہ متاثرین افراد کو جلد سے جلد مدد پہنچائی جائے۔
     محکمہ پاور اور ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ بھی نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انفراسٹکچربڑے پیمانے پر تباہ 
    ہوئے ہیں۔ 
    مغربی بنگال حکومت نے کہا ہے کہ طوفان کی وجہ سے زراعت، پاور اور ٹیلی کمیونیکیشن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ جلد 
    ہی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی ٹیم بھیجے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS