کورونا بحران: مہاراشٹر میں 11000قیدی رہا کئے جائیں گے

0

پنے: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ بری طرح متاثر مہاراشٹر کی حکومت نے کورونا کے خطرناک پھیلا و کے پیش نظر 
گیارہ ہزار مزید قیدیوں کو ایمرجنسی پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اس سلسلہ میں اعلان کیا۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں دیشمکھ نے کہاکہ کورونا وبا کے پھیلاو  کے 
پیش نظر ریاست کے 24اضلاع میں 31غیرعارضی جیلوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ 
وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کی 60جیلوں میں 38000سے زیادہ قیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں سوشل ڈسٹینسنگ قائم رکھنے کے لئے ہم نے اب تک 
9671قیدیوں کو رہا کیا ہے اور اب 11000مزید قیدیوں کو رہا کرنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS