مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین،مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز

0

نئی دہلی: کورونا وائرس ملک میں تباہی کا باعث بنا ہوا ہے، اس وبا کے قہر میں مسلسل اضافہ ہوتا  نظر آ رہا ہے۔کووڈ ۔19 سے ہندوستان میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں سامنے آئے ہیں، یہاں متاثرہ کورونا کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ مہاراشٹر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 809 ہے ، جبکہ ممبئی سے صرف 491 ہی کیسز سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 45 اموات کورونا وائرس سے ہوئی ہیں۔ اس کے بعد گجرات میں 11 ، مدھیہ پردیش میں 9 ، تلنگانہ اور دہلی میں 7 ، پنجاب میں 6 اور تمل ناڈو میں 5 اموات ہوئیں ہیں۔ واضح رہے کہ آج ممبئی کے واک ہارڈ اسپتال کو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے اور کسی کے باہر جانے پر پوری طرح پابند لگا دی گئی ہے۔ اس اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے میں 26 نرسیں اور تین ڈاکٹروں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ جس کے بعد ریاستی حکومت نے اس کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS