جموں وکشمیر: جیش کے پانچ  جنگجو گرفتار

0

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے یوم جمہوریہ سے پہلے وادی میں بڑے دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنانے والےپانچ  شدت پسندوں کوگرفتارکرلیا ہے۔
پولیس نے جمعرات کو بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیش محمد ماڈیول کا انکشاف کیا اور اس کے پانچ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے شدت پسندوں کے پاس بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیاگیا ہے۔ جو یوم جموہریہ سے پہلے وادی میں بڑی دہشت گردانہ واردات  کو انجام دینے کا منصوبہ بنارہےتھے۔
پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پکڑےگئے جنگجو حال ہی میں حبک میں ہوئے دہشت گردانہ حملے اوراس سے پہلے سینگر سےآس پاس دو گرینیڈ حملوں میں شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS