آئی ٹی سی نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں دو کروڑ روپے دئے

    0

    اورنگ آباد: نجی شعبہ کی اہم کمپنی آئی ٹی سی پرائیویٹ لیمیٹیڈ نے مہاراشٹر میں کورونا وائرس کووڈ -19 کی وبا کے خلاف لڑائی کے لئے وزیراعلی راحت فنڈ میں دو کروڑ روپے دئے ہیں۔ 
    ریاست کے ذریعہ یہاں جاری سرکاری بیان کے مطابق عام لوگ، کاروباری اوردیگر لوگ وبا کے خلاف لڑائی میں مدد کررہے ہیں۔ وزیراعلی راحت فنڈ میں ابھی تک کُل  280کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ 
    آئی ٹی سی نے دو کروڑ روپے کے علاوہ ،ضرورت مندوں کو اناج،کھانا،مہیا کرانے اور سینیٹائزر کی فراہمی کی پہل بھی کی ہے۔
     اس وبا نے ملک میں سب سے زیادہ مہاراشٹر کو متاثر کیاہے،جہاں کورونا متاثرین کی تعداد سات ہزار کے پار ہوگئ اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوچکی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS