اندور میں کووڈ 19 سے 4063 متاثر ، 170 اموات

    0

    اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کووڈ 19 کے 34 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ کورونا 
    وائرس کی تعداد 4063 ہوگئی ہے، جبکہ چار اور لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔ 
    چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گذشتہ رات ہیلتھ بلیٹن جاری کیا اور کہا کہ کل 1391 نمونوں میں 
    سے 1349 نگیٹو اور صرف 34 ہی پازیٹو پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4063 ہوگئی ہے۔ جبکہ کل ٹیسٹ کے 
    لئے 1446 نئے نمونے موصول ہوئے ہیں۔
     سی ایم ایچ او کے مطابق، چار اموات، جن میں 65 اور 45 سالہ خواتین اور دو 48 اور 55 سالہ مرد شامل ہیں، کا کل سرکاری 
    طور پر اندراج کیا گیا ہے۔
     ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ کل صحت یاب ہونے پر 104 متاثرہ افراد کو اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا، اب تک مجموعی طور پر 2805 متاثرہ افراد کو چھٹی دی گئی ہے۔ جس کے بعد کل 1088 متاثرہ مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب 5 مشتبہ افراد کی 
    صحتیابی کے پائے جانے کے بعد کل 4158 مشتبہ افراد کو قرنطینہ مراکز سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS