وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں پر کیا ٹویٹ

0

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ معلومات دی ہے کہ وہ کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا گزشتہ کئی روز سے میرے کچھ احباب سوشل میڈیا پر میری صحت کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہاں تک کے کئی لوگوں نے تو میری موت کے لیے بھی ٹویٹ کر کے دعائیں مانگی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا اس وقت ملک کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے لڑ رہا ہے۔ ملک کا وزیر داخلہ ہونے کے ناطے مسلسل کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے میں ان سب پر توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔ جب یہ بات میرے سامنے آئی تو میں نے سوچا کہ لوگ اپنی خیالی سوچ سے لطف اٹھاتے رہیں، اس لیے میں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے کہا میں اپنے خیر خواہوں اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے میری خیریت پوچھتے ہیں اور میرا خیال کرتے ہیں، اس کے لیے ان کا شکریہ کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS