حکومت بنائے بے روزگار رجسٹر : ڈاکٹر نیرج

0

پرتاپ گڑھ: یوتھ کانگریس کے صوبائی صدر ڈاکٹر نیرج ترپاٹھی نے کہا کہ بھارتیہ یوتھ کانگریس نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف قومی سطح پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ حکومت ہند فوراً بے روزگاری پر ایک رجسٹر تیار کرائے۔انہوں نے منگل کی شام شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی ۔
ڈاکٹر نیرج نے کہا کہ حکومت کو بے روزگاروں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ کانگریس روزگار کے مدعہ پر حکومت کو گھیرے گی ۔کانگریس نے اس کیلئے ایک ٹول فری نمبر جاری کرکے بے روزگاروں کے رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے ۔
مذکورہ مہم کا آغاز راجستھان سے راہل گاندھی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انکے بموجب چھہ سال میں بارہ کروڑ بے روزگاروں کو روزگار ملنا چاہیئے تھا، لیکن روزگار ملنا تو دور ادھر روزگار چھینا جارہا ہے۔
کانگریس کے کارکنان گاؤں گاؤں جاکر بوتھ سطح تک لوگوں کو بیدار کریں گے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS