حفظان صحت کیلئے”ہر اتوار دس بجے دس منٹ“صفائی کی مہم کا چوتھا اہفتہ۔ عوامی نمائندوں کا کافی بہتر ردعمل

    0

    حیدرآباد: حفظان صحت کیلئے”ہر اتوار دس بجے دس منٹ“صفائی کی تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کی مہم کے چوتھے 
    ہفتہ کے دوران بھی بہتر ردعمل دیکھاگیا۔ اس مہم کا مقصد گھروں کے اطراف کی صفائی کے ذریعہ موسمی بیماریوں سے نجات ہے۔ تارک راما راو نے ریاست کے شہری 
    علاقوں میں موسمی امراض کی روک تھام کے لئے بروقت اقدام کے طورپر یہ مہم شروع کی تھی۔ آج بھی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی کے ودیاساگر 
    راو، وزیر آبکاری سرینواس گوڑاور دیگر نے صفائی کے کام انجام دیے اور ان کاموں کو کرتے ہوئے لی گئی تصاویر پوسٹ کیا۔ دیگر تمام اہم شخصیات نے اس پروگرام 
    کی تصاویر کو تارک راما راو کو ٹوئیٹر کے ذریعہ پوسٹ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد پانی کے جمع ہونے کے تمام مقامات کی صفائی کے ذریعہ موسمی بخار کوروکنے 
    کے لئے عوامی شراکت کو یقینی بنانا ہے۔ تارک راما راو نے تمام منتخبہ عوامی نمائندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ مکانات میں صفائی کے کام انجام دیں اور 
    غیرضروری جمع پانی کی نکاسی کا کام انجام دیں۔ ان کی اس اپیل پر بڑے پیمانہ پر عوامی شخصیات نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس پروگرام کے چوتھے ہفتہ بھی کافی 
    بہتر ردعمل مل رہا ہے۔ راو جو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں انہوں نے اپنے اس پروگرام 
    کے ذریعہ عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ متعلقہ بلدیات اور کارپوریشنس میں تعاون کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے موسم برسات کے دوران کسی 
    بھی قسم کے موسمی امراض پھوٹ نہ پڑیں۔ راو نے عوام پرزور دیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کے غیر محفوظ مقامات پر جمع پانی کی نکاسی کا کام کریں۔ یہ عمل ہر فرد ہر 
    اتوار کو دس منٹ کے لئے دس ہفتوں تک کرے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS