کورونا کا جائزہ لینے کےلئے بی جے پی کی خصوصی ٹیم تشکیل

    0

    نئی دہلی: مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ کورونا کی وبا سے پیدا حالات کے پیش نظر وقت وقت پر اس کا جائزہ لینے اور 
    حکومت کےساتھ تال میل بنانے اور پارٹی کی زیادہ سرگرمی کے نظریے سے ایک خصوصی ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ 
    بھوپال کی جانب سے کل رات جاری ریلیز کے مطابق پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما کو اس ورکنگ ٹیم کا کنوینر بنایا گیا ہے،وہیں ورکنگ ٹیم میں دس 
    سینئر لیڈر رکن بنائے گئے ہیں۔ ان میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان،ریاستی پارٹی جنرل سکریٹری سوہاس بھگت ،جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیے،سابق اپوزیشن 
    لیڈر گوپال بھارگو،سابق ریاستی صدر راکین سنگھ رکن کے طورپر شامل رہیں گے۔ 
    ان کے علاوہ سابق وزیر اور سینئر رکن اسمبلی نروتم مشرا،راجیندر شکلا،مینا سنگھ،تلسی رام سیلاوٹ اور جگدیش دیوڑا بھی اس ورکنگ ٹیم کے رکن کے طور پر 
    شامل کئے گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS