حیدرآباد: سوشیل میڈیا حالیہ دنوں کے دوران ایک اہم ذریعہ کے طورپر ابھرا ہوا ہے جس نے کئی لاپتہ افراد کو ان کے رشتہ داروں سے ملانے میں مدد کی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اے پی کے ضلع وجیانگرم میں پیش آیا جہاں فیس بک کی ویڈیو نے ایک نوجوان کو اس کے والدین سے ملانے میں مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوٹاوالاسا گاوں کا رہنے والا21سالہ ذہنی معذور نوجوان جس کی شناخت جگدیش کے طورپر کی گئی ہے، ایک سال پہلے اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیاتھا۔ اس کے والدین نے اس کی کافی تلاش کی تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں چلا تین دن پہلے پولیس نے اس کو ڈرین کے قریب سوتا ہوا دیکھا اور یتیم خانہ منتقل کردیا۔ اسی دوران اس کی ایک ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی گئی۔ ایک ولیج والنٹر نے اس ویڈیو کو دیکھا اور اس ذہنی معذور شخص کے والدین کو دکھایا جنہوں نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پولیس سے رابطہ پیدا کیا اور پولیس نے ان کے بیٹے سے ان کو ملادیا۔
فیس بک ویڈیو نے لاپتہ بیٹے کو والدین سے ملانے میں مدد دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS