ڈی آرڈی ایل نے اپنی نوعیت کے اولین کووڈسیمپل کلکشن مشین تیار کی

    0

     
    حیدرآباد: ڈی آرڈی ایل نے اپنی نوعیت کے اولین کووڈ سیمپل کلکشن مشین(COVSACK)تیار کی ہے جس سے محکمہ صحت کے اہلکاروں اور ڈاکٹرس استعمال کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کے نمونے حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈی آرڈی ایل کے پروجیکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر جیت ریت جوشی نے بتایا کہ یہ مشین تیار کرنے کے لئے میزائیل ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس مشین کی تیاری کے لئے نہایت کم رقم محض ایک لاکھ روپئے خرچ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ مشین بڑی تعداد میں نمونے حاصل کرسکتی ہے اور محض دو منٹ میں نمونہ حاصل کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر جوشی کے مطابق بنیادی طورپر دو مشینیں تیار کی گئی ہیں جبکہ قومی مفاد کے لئے ٹکنالوجی پوری طرح کھلی ہوئی ہے۔ ڈی آرڈی ایل نے یہ مشین ای ایس آئی اسپتال حیدرآباد کی مشاورت سے تیار کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS