نئی دہلی: مرکزی حکومت سے منظور شدہ صحافیوں کی تنظیم پریس ایسوسی ایشن اور دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ڈی جے اے) نے ریلوے کی وزارت سے آج مطالبہ کیا کہ ٹرین کے سفر کے لئے صحافیوں کو کرایہ میں ملنے والی چھوٹ کو فوری بحال کیا جائے۔
پریس ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر سینئر صحافی ششر سونی اور دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر انوراگ پونیٹھا نے آج یہاں جاری ایک میمو رنڈم میں کہا کہ کورونا وبا کے وقت بوڑھے بزرگ سمیت دیگر لوگ گھر سے نہ نکلیں، اس طرح کی پالیسی کے تحت ریل کی وزارت نے 23 مختلف اقسام کو چھوڑ کر دیگر زمروں میں کرایہ میں ملنے والی مراعات کو منسوخ کر دیا تھا۔
میمورنڈم میں کہا گیا کہ ملک کے لوگوں کی صحت کے تئیں ریلوے کی ذمہ داری تعریف کے قابل ہے۔ مگر ان اقسام میں صحافیوں کو ملنے والی رعایت کو منسوخ کرنا کسی بھی طرح سے عقلی نہیں۔ صحافیوں کو رعایت صرف ملکی دوروں کے لئے ملتی ہے جو وہ نامہ نگار کے طور پر ڈیوٹی کے لئے ریل سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ بالکل ویسے ہی جیسے آن ڈیوٹی سفر کے لئے ریلوے اہلکاروں کو مفت پاس ریل کی وزارت کی طرف سے دیا جاتا ہے، ویسے ہی صحافیوں کے لئے مفت نہیں بلکہ رعایتی شرح پر ادائیگی کے بعد ریل ٹکٹ دینے کا قانون ہے۔
میمورنڈم میں درخواست کی گئی ہے کہ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور ریلوے بورڈ چیئرمین ونود کمار یادو صحافیوں کی رعایت کو دیگر مراعات کے ساتھ شامل نہ کریں۔ جنہوں نے بھی ایسا کیا ہے یا وزیر ریل، ریلوے بورڈ کو مشورہ دیا ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ پریس رپورٹر رعایتی ریل کے سفر کے پاس کو فورا بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
ریلوے سے صحافیوں کی رعایت بحال کرنے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS