نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی تشدد معاملے میں آج لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے بات کی اور ان سے یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لئے کہا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس معاملے کی جانچ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے حالات اور وہاں امن و سکون بحال کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں رپورٹ مانگی ہے۔ جے این یو رجسٹرار اور پرووائس چانسلر نے آج صبح مسٹربیجل سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال کے بارے میں مطلع کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز دہلی پولیس کمشنر انمول پٹنائک سے بات کی تھی اور اس معاملے کی جانچ کرنے کے لئے کہا تھا۔
ایمس ٹراما سینٹر اور صفدر جنگ میں زیرعلاج 35 طلباء کا اس معاملے میں میڈیکل اور قانونی یعنی میڈیکو لیگل عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS