لاک ڈاون: تلنگانہ کے ضلع گدوال میں روزانہ 300جانوروں کو غذا کی فراہمی

    0

    حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع گدوال کا بلدی انتظامیہ ہر دن تقریبا300آوارہ جانوروں کو چارہ اور ان کی غذائی اشیا کھلانے کا کام کررہا ہے۔ یہ کام تقریبا 
    ایک ماہ سے کیاجارہا ہے، ضلع کے تقریبا40بلدی ورکرس آوارہ کتوں، سڑکوں پر گھومنے والی گائیوں کے ساتھ ساتھ بندروں کے لئے غذا کا انتظام کررہا ہے۔ لاک ڈاون 
    کی وجہ سے ان جانوروں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے کیوں کہ ان کو کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں مل رہا ہے۔ ضلع کلکٹر شروتی اوجھا کے اقدام کے تحت بلدی انتظامیہ 
    کی جانب سے یہ کام کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ وٹرنری آفیسر ڈاکٹر کیسوا سائی نے کہا کہ ہردن ملازمین ضلع میں 45وٹرنری انسٹی ٹیوٹس میں دہی چاول اور انڈے تیار 
    کررہے ہیں۔ ایک دن کے وقفہ سے چکن بھی کھلانے کا کام کیا جارہا ہے۔12منڈل ہیڈ کوارٹرس میں 40ملازمین کام کررہے ہیں۔ وہ اس قدم میں مدد کررہے ہیں۔ گائیوں کے 
    لئے خصوصی غذا کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے تاہم ان ملازمین کے لئے یہ کام آسان نہیں ہے۔ کئی مقامات پر جب ملازمین غذا پہنچانے کے لئے جارہے ہیں تو ان کو 
    مقامی افراد کورونا وائرس کے شبہ میں روک رہے ہیں۔ ضلع میں بیشتر ہاٹ اسپاٹس اور کنٹینمنٹ زونس ہیں۔ ان ٹیموں کو عوام کی جانب سے روکا جارہا ہے۔ ان علاقوں میں 
    جانے سے پہلے لوگوں کو سمجھانے کا کام کیا جارہا ہے۔ گائیوں کو کھلانا آسان کام نہیں ہے۔ ان کے چارہ کو کہیں بھی چھوڑانہیں جاسکتا بلکہ یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ اس 
    علاقہ میں جہاں چارہ چھوڑا جارہا ہے،وہاں گائیں ہیں یا نہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS