نئی دہلی: اترپردیش کے بستی سے گورکھپور میں واقع باباراگھو داس (بی آر ڈی) میڈیکل کالج میں جانچ کے لئے بھیجے گئے نمونوں میں سے تین اور نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہونے سے ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھکر 19ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور سے اتوار کو تین مریضوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اس میں ایک پرانی بستی تھانہ علاقے کے پرسا جعفر گاؤں کا رہنے والا 16سالہ اور دوسرا 18سالہ لڑکا ہے، اور تیسرا گڑھوا تھانہ علاقے کے جموں ہرا گرام کا رہنے والا 45 سالہ شخص ہے جس کی رپورٹ میں کورونا پازیٹو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسے ملاکر اب تک کُل متاثرین کی تعداد 19تک پہنچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS