نئی دہلی: گزشتہ روز مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں پھنسے تارکین وطن مزدوروں، طلباء اور سیاحوں کے نکالنے کے لیے نرمی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اتر پردیش میں مہاراشٹر سے آئے 7 تارکین وطن مزدور کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد سے حکومت اور انتظامیہ کے لئے مزید مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ یہ تمام متاثرین یوپی کے ضلع بستی میں ہیں۔ سکون کی بات یہ ہے کہ سب کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے، اور ان سب کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور قرنطین مرکز کی صفائی کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ علاقہ باہر سے آئے کورونا متاثرین تارکین وطن مزدوروں کا ایک بڑا جھرمٹ بن گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ 25 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لاکھوں تارکین وطن مزدور ملک کے کئی حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 1200 افراد کورونا بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 37،000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر ملک میںجاری لاک ڈاؤن میں 3 مئی کے بعد مزید دو ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
اتر پردیش: مہاراشٹر سے واپس آئے 7 تارکین وطن میں کووڈ-19 پازیٹو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS