نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12759 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 826 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 28 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 420 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، حالانکہ 1515 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ تاہم 20 اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں بھی کچھ نرمی دی جائے گی جہاں کورونا کیسز کم ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کی لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہونے والی تھی۔
ہندوستان: کووڈ-19 سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 اموات، 826 نئے معاملات درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS