نئی دہلی: کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے پورے ملک میں متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے بھی اس وبا سے لڑنے کے لیے بہت سے فیصلے لئے ہیں۔ اس دوران کانگریس چیف سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے۔ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت اور پی ایس یو کے ذریعہ میڈیا کمپنیوں (ٹی وی ، پرنٹ میڈیا اور آن لائن) کو دو سال تک کے اشتہارات دیے جانے پر پابندی عائد کریں۔ سونیا گاندھی کی تجویز کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔ اس پر بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے خان کی بیٹی اور جویلری ڈیزائنر فرح خان علی نے ٹویٹر کے ذریعہ اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے۔
کانگریس صدر سونیہا گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی دیے گئے اس مشورہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'بہت ہی صحیح آئیڈیا'۔ فرح خان اکثر سوشل میڈیا پر بڑی بےباکی سے اپنی رائے کا اظہار خیال کرتی ہیں، اور اس کی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔
کورونا سے لڑنے کے لیے سونیا گاندھی نے پی ایم کو دی سلاہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS