نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے بڑی موبلیٹی پلیٹ فارم اولا گروپ کووڈ۔19 کے لئے ہریانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پچاس لاکھ روپے دے گا۔
گروپ کے شریک بانی اور سی ای او بھاویش اگروال نے اتوار کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں ہم ہریانہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلی راحت فنڈ سے اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو زمینی سطح پر راحت اور مدد مہیا کرائی جارہی ہے۔ اس فنڈ سے فرنٹ لائن کے ہزاروں ملازمین، قانون نافذ کرنے والوں، سرکاری حکام اور رضاکاروں کی بے غرض خدمت کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس وبا سے لڑرہے ہیں۔
گروپ کی مختلف کاروباری اکائیوں رائیڈ۔ ہیلنگ آرم، اولا موبلیٹی، اولا فائنانشیل سروسز، اولا فوڈس اور اولا الیکٹرک وغیرہ ہیں۔
کمپنی کی سماجی فلاح وبہبود شاخ، اولا فاونڈیشن نے حال ہی میں’ڈرائیو دی ڈرائیور فنڈ‘لانچ کیا تھا۔ اس فنڈ کا مقصد شہریوں اور اداروں کے لئے اولا گروپ اور ایک کراوڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ پورے ملک میں کیب، آٹو رکشہ اور کالی پیلی ٹیکسی ڈرائیوروں کی مدد کرنا ہے۔ اولا گروپ اور اس کے ملازمین نے پہلے ہی 20کروڑ روپے کے تعاون اعلان کیا ہے جبکہ سی ای او اگروال نے اپنی ایک برس کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اولا گروپ نے پی ایم کیئرس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دیئے ہیں۔
اولا گروپ ہریانہ حکومت کو پچاس لاکھ روپے دے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS