نئی دہلی: حکومت نے کورونا وائرس کے معاملے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 3 مئی کے بعد مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ 3 مئی تک جاری رہنا تھا، جسے حکومت نے مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ غورطلب ہے کہ جمعہ کے روز حکومت نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر مختلف مقامات پر پھنسے مزدوروں اور طلباء کو نکالنے کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ اس مدت کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ، وزارت داخلہ نے نئی ہدایات بھی جاری کیں ، جو کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے مطابق ملک کے اضلاع کو ریڈ ، اورنج اور گرین علاقوں میں تقسیم کرنے کی بنیاد پر کی گئیں۔ حکومت نے کہا کہ گرین اور اورنج زون میں آنے والے اضلاع کو بھی کئی طرح کی مراعات دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کووڈ-19 کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن 3 مئی کو ختم ہونا تھا جس سے قبل حکومت نے اس میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS