امریکہ ، برازیل ، روس کے بعد ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا معاملات

0

نئی دہلی: امریکہ ، برازیل اور روس کے بعد ہندستان میں کووڈ ۔19 کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ 
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران  ملک میں  کووڈ۔ 19 کے روزانہ اوسطا 6،952 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق 23 مئی کی صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے کل 1،25،101 معاملات تھے، جو آج صبح بڑھ کر 1،73،763 ہو گئے ہیں۔ اس طرح ایک ہفتے میں 48،662 نئے کیسز سامنے آئے  ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  7،964 مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
ہندستان سے زیادہ تیزی سے صرف امریکہ، برازیل اور روس میں ہی اس انفیکشن کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں امریکہ میں نئے کیسز کی تعداد کم ہونی شروع ہوگئی ہے، وہیں برازیل اورہندستان میں اضافہ ہورہا ہے۔ روس میں اس انفکشن میں اضافہ کی رفتار تقریباً مستحکم ہے۔ 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمارکے مطابق امریکہ میں روزانہ21،439 کی اوسط سے گزشتہ ہفتہ 1،50،072 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران برازیل میں 17،177 کی اوسط سے 1،20،242  نئے معاملات اور روس میں 8،739 کی اوسط سے 61،175 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS