گجرات: سورت میں سیکڑوں تارکین وطن مزدوروں اور پولیس کے مابین تصادم 

0

نئی دہلی: کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان گجرات کے سورت میں سیکڑوں تارکین وطن مزدور اپنے آبائی شہر واپس لوٹنا چاہ رہے ان کارکنان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔ ان کارکنوں کی ایک بڑی تعداد مطالبہ کررہی تھی کہ انہیں گھر واپس بھیج دیا جائے۔ سورت میں یہ چوتھا موقع ہے جب کارکنوں نے اپنے آبائی شہر واپس جانے کے لیے احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والے کارکنان سورت کے نواح میں واقع وریلی کے بازار میں جمع ہوئے تھے۔ کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ دوسری جانب سورت کے پاٹیا علاقے میں بھی تارکین وطن نےاپنے آبائی شہر واپس جانے کے لیے احتجاج کیا۔ غور طلب ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد مدھیہ پردیش ، راجستھان اور اڈیسہ سے آئے ہوئے سیکڑوں تارکین وطن مزدوروں نے جمعہ کے روز سورت سے واپس جانے کے لئے سفر شروع کر دیا تھا۔ حالاں کہ دیگر ریاستوں کے لوگوں کو یہاں کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔ 25 مارچ سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں پھنسے گھر لوٹنا چاہ رہے کارکنان کے پرتشدد مظاہرے منظر عام پر آئے ہیں۔ انتظامیہ نے جمعہ کے روز مدھیہ پردیش ، راجستھان اور اڈیسہ کے کارکنان کو یہاں سے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ واضح رہے کہ کورونا کہ پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔  
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS