اینٹی باڈیزکی فوری جانچ کے لئے 65000کٹس چین سے ہندوستان کے لئے روانہ:گورنر تلنگانہ

    0

    نئی دہلی: تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا ہے کہ اینٹی باڈیز کی فوری جانچ کے لئے 65000کٹس چین سے ہندوستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کٹس کی ملک کے ہاٹ اسپاٹس میں شدید ضرورت ہے۔ سوندرا راجن جو ایک طبی ڈاکٹر بھی ہیں، نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے تلنگانہ کے مُلک قبائلیوں کی جانب سے درختوں کے پتوں کے ذریعہ بنائے گئے ماسک کی نشاندہی کی۔ انہوں نے اس خصوص میں ان قبائلیوں کی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا انوکھا طریقہ ان قبائلیوں نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ گورنر نے اس خصوص میں انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی جانب سے شائع کردہ خبر کا بھی لنک اس ٹوئیٹ میں شئیر کیا۔ ساتھ ہی گورنر نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی جانب سے ماسک کے استعمال کا جو پیام دیا گیا ہے، وہ پیام نچلی سطح تک گیا ہے کیونکہ قبائلی گاوں میں پتوں کے ماسک کا استعمال کیاجارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS