چھتیس گڑھ میں 16نئے مریضوں کے ملنے کے بعد متاثرین کی تعداد 89ہوئی

    0

    رائے پور: چھتیس گڑھ میں آج 16نئے مریضوں کے ملنے کے بعد ریاست میں کورونا کے فعال متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 89ہوگئی ہے۔
     محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج جن 16پازیٹیو مریضوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں کوربا ضلع کے 12، کانکیر ضلع کے تین اور بیمیترا ضلع کا 
    ایک مریض ہے۔ ان تمام کو داخل کرانے کا عمل چل رہا ہے۔ انہیں ملاکر ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 89ہوگئی ہے۔ 
    ریاست میں کل شام تک مجموعی طور پر 45522ممکنہ مریضو کی شناخت کرکے ان کے نمونے لئے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے، جن میں سے 42618مریض 
    نگیٹیو ہیں۔ ابھی 2776نمونوں کی جانچ جاری ہے۔ 
    ریاست میں اب تک کل ملاکر 148متاثرہ مریض ملے ہیں جن میں سے 59مریضوں کو پوری طرح سے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS