بلند شہر: بدعنوانی کے الزام میں چوکی انچارج معطل

    0

    بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے نگر کوتوالی کی لال تالاب پولیس چوکی انچارج کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ 
    سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ تین دن قبل سابق کونسلر سنیل شرما کے بھائی سنجے شرما نے نگر کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی 
    تھی کہ لال تالاب علاقے میں اس کے کونسلر بھائی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ 
    انہوں نے بتایا کہ کونسلر نے چوکی انچارج کے خلاف سازش کر کے دفعات کو ہٹانے کی شکایت کی تھی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (شہر)راگھویندر مشر نے اس معاملے کی جانچ 
    کی۔ سردست معاملہ صحیح پایا گیا۔ سی او کی رپورٹ ملنے پر چوکی انچارج سریندر پال سنگھ کو معطل کرکے جانچ ایس پی(کرائم) شیو رام یادو کو سونپی گئی ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ اگرچوکی انچارج کے خلاف بدعنوانی کا الزام صحیح پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اور گرفتار کر کے جیل بھیج دیا 
    جائےگا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS