حیدرآباد: گزشتہ روز وشاکھاپٹنم میں پیش آئے گیس اخراج کے سانحہ کی جانچ اور متاثرین کی مدد کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اے پی کے اپوزیشن
لیڈروتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے وزیراعظم مودی کو مکتوب روانہ کیا۔ جس میں کہا کہ اس گیس کے اخراج کے واقعہ نے بڑے پیمانہ پر
صدمہ سے دوچار کیا ہے۔ نائیڈو نے سائنٹفک ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زہریلی گیس کے اخراج کاسبب بننے والے واقعات کی
جانچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا یہ دعوٰی ہے کہ جو گیس خارج ہوئی ہے،وہ اسٹرین گیس تھی تاہم اس معاملہ کی جانچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شبہ
ظاہر کیا کہ متاثرین کی صحت پر کئی دنوں تک اس کے اثرات تشویش کی بات ہیں۔ انہوں نے فکرمندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس گیس کے اخراج سے متاثرین کو
مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم اور اس کے اطراف کے علاقہ میں ہوا کے معیار کی جانچ اوراس پر نظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نائیڈو
نے وزیراعظم سے خواہش کی کہ وہ متاثرین کی صحت کا معائنہ کرنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی ماہرین صحت کی خدمات حاصل کرے اور اسی کے مطابق
اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان متاثرین کی صحت کا جائزہ لینے سے ان کو مناسب معاوضہ دینے میں مدد ملے گی۔
وشاکھا پٹنم گیس سانحہ کی جانچ کروانے چندرابابو نائیڈو کا وزیراعظم کو مکتوب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS