حیدرآباد: اے پی میں کورونا وائرس کے48 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں
اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔ نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی
ریاست میں تعداد بڑھ کر2137تک جاپہنچی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع
گنٹورمیں درج کئے گئے ہیں۔ اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ضلع چتوررہاجہاں 11معاملات کورونا
وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ضلع کرنول رہاجہاں 7افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اضلاع مغربی
گوداوری،وجیانگرم،وشاکھاپٹنم،سریکاکلم،پرکاشم،نیلور،کڑپہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 591
معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔ دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 399معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اب تک1142افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں
جن کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد ضلع کرنول میں رہے۔ ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد
47تک جاپہنچی ہے۔
اے پی میں نئے 48معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد2137تک جاپہنچی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS