تھانہ ممبرا کے سبھی اہلکاروں کو قرنطینہ کیا گیا

    0

    نئی دہلی :مہاراشٹرکے شہر تھانے میں ممبرا تھانہ کے دو افسران میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘انفکشن کی تصدیق ہونے کے بعد تقریباً اس کے 
    سبھی ملازمین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 
    ذرائع نے منگل کو بتایا کہ دو سینئر پولیس افسران میں پیر کو مہلک انفکشن کی تصدیق ہونے کے بعد تھانہ کے تمام ملازمین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا 
    ہے۔ ضلع ہیڈکواٹر اور کمشنریٹ کے کرائم برانچ کے افسر اس وقت ژون کے تھانہ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ جہاں اب تک انفکشن کے سب سے زیادہ معاملے 
    سامنے آئے ہیں۔
     جن دو افسران میں انفکشن کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے پورے شہر کا دورہ کیا تھا اور اسی دوران کسی متاثرہ مریض کے رابطہ میں آئے تھے۔ 
    اس درمیان ریاست کے وزیر جیتندر اوہد نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ان کی کورونا جانچ رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹروں کی صلاح پر انہوں نے خود کو 14دنوں کے 
    لئے آئیسولیشن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS