نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیرپنچایت راج ای دیاکرراو نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی مرکز سے واپس آئے افراد
کے طبی معائنے وزیراعلی چندرشیکھرراو کی ہدایت پر کروائے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس،بلدیہ اور ریونیو کے حکام نے کافی سرگرمی دکھائی ہے۔ ایسے افراد کے رشتہ داروں اور ساتھیوں پر بھی نظر رکھتے ہوئے ان کا بھی معائنہ کروایا گیا ہے۔ ایسے افراد کے فوری علاج پر کامیابی
مل رہی ہے اور کئی افراد کی رپورٹس منفی وصول ہورہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کابینہ کے فیصلہ پر سختی سے عمل کیاجائے اور اس سلسلہ میں تعاون کیاجائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو ماسک لگانے کی ضرورت ہے۔ ماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف کارروائی
کی جائے گی۔ قبل ازیں وزیر موصوف نے ضلع ورنگل میں چہرے کے ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے شخصی حفظان صحت کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سینی ٹیشن ورکرس صفائی کے کام موثر انداز میں کررہے ہیں۔
ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: وزیر پنچایت راج تلنگانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS