دہلی: ڈاکٹر کے خودکشی معاملے میں عآپ ایم ایل اے پرکاش جروال گرفتار

0

نئی دہلی: دہلی پولیس نے دہلی کے نیبرسراء علاقے میں ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش جروال کو دیولی سے گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ ایم ایل اے جروال کے ایک ساتھی کپل ناگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گذشتہ 18 اپریل کو 52 سالہ ڈاکٹر راجندر سنگھ نے  نیب سرائے میں خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ متوفی کے پاس سے 2 صفحات پر مشتمل ایک خودکش نوٹ بھی ملا جس میں اس نے اس علاقے کے ایم ایل اے پرکاش جروال اور اس کے ساتھی کپل کو خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ پولیس نے آپ کے ایم ایل اے اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق نیب سرائے میں رہنے والے ڈاکٹر راجندر سنگھ نے ہفتے کی صبح سویرے ہی پھانسی لگا لی تھی جب ڈاکٹر راجندر کے کرایہ دار نے انہیں صبح لٹکے ہوئے  دیکھا تو انہوں نے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع سے لاش اور 2 صفحوں کا خودکش نوٹ برآمد کیا۔
پولیس نے ایک ڈائری بھی برآمد کی جس میں لکھا ہے کہ میرا اس علاقے میں ایک کلینک ہے اور میرے کچھ پانی کے ٹینکر دہلی جل بورڈ میں کرایے پر چلتے تھے، لیکن ایم ایل اے پرکاش اور اس کے ساتھی کپل ناگر نے ہر ٹینکر کے حساب میں مجھ سے رقم مانگنا شروع کردی۔ کچھ رقم بھی دی گئی لیکن بعد میں میرے تمام ٹینکر پرکاش جروال نے دہلی جل بورڈ سے ہٹوا دیے ۔ پھر مینے اوکھلا میں دہلی جل بورڈ میں اپنے ٹینکر لگوائے۔ لیکن پرکاش جروال نے وہاں سے بھی ٹینکر ہٹوا دیے۔ پرکاش جروال اور اس کے ساتھی نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، ان کی دھمکیوں سے میرا جینا مشکل ہوگیا۔  پولیس نے وہاں سے ایک آڈیو بھی برآمد کیا ہے۔ متوفی کے بیٹے ہیمنت کی شکایت پر دہلی پولیس نے دیولی سے آپ کے ممبر اسمبلی پرکاش جروال اور اس کے ساتھی کپل ناگر کے خلاف خود کشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS