نئی دہلی: بہارمیں کورونا وائرس سے متاثر اضلاع میں آج بکسر بھی شامل ہوگیا اور ضلع میں دو پازیٹیو مریض ملنے سے ریاست میں کل متاثرین کی
تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے 37 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ آج دو پہر آئی رپورٹ میں بکسر میں دو لوگوں کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی
عمر 67 سال اور ایک کی عمر 35 سال ہے۔ دونوں مغربی بنگال کے آسنسول سے بکسر آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کی جارہی
ہیں۔
پہلی بار دو متاثر مریض ملنے کے بعد بکسر بہار کا 13 واں کورونا متاثرہ ضلع بن گیا ہے۔ اس سے قبل کل دیر شام آئی رپورٹ میں ویشالی میں بھی پہلے کورونا
پازیٹیو مریض ملنے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں اور طبی عملوں کی محنت شاقہ اور حکومت و انتظامیہ کی کوششوں سے وائرس سے متاثر 74 مریضوں میں سے 37 صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو
لوٹ چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے آج بتایا کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد 74 ہے جبکہ ان میں سے 37 مریضوں صحتیاب ہو کر
اپنے ۔ اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ کمارنے بتایا کہ بہار میں کورونا ہاٹ اسپاٹ بنے سیوان میں 29 مریض پازیٹیو پائے گئے جن میں سے 12 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ویشالی میں کل دیر شام پہلے
متاثر مریض کی تصدیق ہوئی ۔ وہیں پٹنہ کے چھ متاثرین میں سے پانچ ، گوپال گنج میں تین میں سے تین ، بھاگلپور کے ایک ، سارن کے ایک اور لکھی سرائے کی ایک
خاتون مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس طرح گوپال گنج ، بھاگلپور ، سارن اور لکھی سرائے میں اب کورونا پازیٹیو ایک بھی معاملہ نہیں
بچا ہے۔
- Regional
- Bihar & Jharkhand
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 74 اور 37 مریض صحتیاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS