دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 591 نئے کورونا کیسز درج،متاثرین کی تعداد 13 ہزار کے قریب پہنچی

0

نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس کا قہر مسلسل گہرا ہوتا جارہا ہے۔ ہفتہ کے روز محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 591 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد 12،910 پر پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 370 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس میں ڈسچارج اور تارکین وطن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،267 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں اس وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں اب تک کل 231 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ غورطلب ہے کہ دہلی میں ہلاکتوں کی تعداد میں 23 اموات منسلک ہوئیں، جو پچھلے بلیٹن کے مقابلے میں ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ دہلی میں بازیافت کی شرح 48.54 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،25،101 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6،654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 137 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں پہلی بار 24 گھنٹوں میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 3،720 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، حالانکہ 51،784 مریض اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ بحالی کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ یہ 41.39 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم اس وبا کے مریض ملک کی تمام ریاستوں سے نکل آئے ہیں، حالانکہ بہت ساری ریاستیں ایسی ہیں جو اس وبا سے فری ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وبا کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ جاری ہے جو 31 مئی تک جاری رہےگا۔  

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS