ہندوستان کی چار ریاستوں میں کورونا وائرس سے 55259 افراد  متاثر

0

نئی دہلی: مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات اور قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے صورتحال مسلسل بگڑ رہی 
ہے۔ ان چاروں ریاستوں میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 55259 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1786 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں كووڈ -19 سے اب تک 81970 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں، دوسری جانب 27920  افراد  اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، جس میں حکومت نے کچھ رعایات اور سہولیات بھی دیں ہیں۔ لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ 17 مئی تک جاری رہے گا۔ پی ایم مودی نے اپنے ایک خطاب کہا کہ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ نئے اصولوں اور نئی طرح کا ہوگا جس کی اطلاع 18 مئی سے قبل دے دی جائے گی۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS