دہلی این سی آر میں 3.4 کی شدت کا زلزلہ

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افسران کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کا تخمینہ 3.4 لگایا گیا ہے۔ اس زلزلے کا مرکز دہلی یوپی سرحد کے قریب بتایا جارہا ہے۔ کچھ ہفتے قبل بھی اس جگہ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ فی الحال اس سے کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ قومی دارالحکومت میں یہ کم شدت کا تیسرا زلزلہ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ میں دہلی-این سی آر میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 13 اپریل کو محسوس کیا گیا زلزلہ بھی کم شدت کا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز دہلی ہی بتایا جارہا تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS