نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کی بنیاد مضبوط ہے اور 2020-21 کا بجٹ پرعزم ہندوستان ، اقتصادی ترقی اور حساس سماج کی روح پر مرکوز ہے ۔
انہوں نے نے مودی حکومت کے دوسرے مدت کار میں اپنا دوسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے آنجہانی ارون جیٹلی کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا فنکاراور معمار بتایا، اور کہا کہ جی ایس ٹی سے ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے،اور اس سے انسپکٹر راج ختم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادہ جی ایس ٹی رٹرن عمل آئندہ اپریل سے عائد کی جائے گی۔ جی ایس ٹی کے تحت صارفین کو ایک لاکھ کروڑ روپے کے فائدے دیئے گئے ہیں۔ مختلف مصنوعات پرجی ایس ٹی میں کمی کئے جانے سے ہر خاندان کو ماہانہ اخراجات میں چار فیصد کی بچت ہوئی ہے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ سے 16 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان جڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو باضابطہ بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، اور جی ایس ٹی بھی انہی میں سے ایک ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سال 2006-16 کے دوران 27 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قرض میں قابل ذکر کمی آئی ہے اور یہ مارچ 2014 کے 52.5 فیصد سے مارچ 2019 میں گھٹ کر 48.7 فیصد پر آ گیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پرعزم ہندوستان، اقتصادی ترقی، حساس سماج کی روح پر مرکوز2020 بجٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS