کووڈ-19:ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1975 نئے معاملات،47 افراد کی موت 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود اس عالمی وبا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اتوار کی شام وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 26،917 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1975 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 47 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک میں ابھی تک 826 افراد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوچکی ہے، حالانکہ یہ بات ریلیف کی بات ہے کہ 5914 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS