نئی دہلی: کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ملک کے نامی گرامی فنکاروں کے’سنگیت سیتو‘پروگرام کو اب تک 20 کروڑ لوگوں نے
دیکھا ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔
مرکزی وزیر ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل نے ملک کے 18 سرکردہ فنکاروں کے بنائے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا’ایک اچھا کام
یہ ہوا کہ ملک کے 18 فنکاروں نے گھر میں بیٹھ کر كورونا کو شکست دینے کے لئے’سنگیت سیتو‘پروگرام پیش کیا جسے اب تک ملک کے 20 کروڑ لوگوں نے
دیکھا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں شروع کئے گئے لاک ڈاؤن کا ساتھ ہم وطنوں نے دیا اور’سوشل ڈسٹنسنگ‘کو اپنایا ۔ انہوں نے اس کے لئے ملک
کے لوگوں کی ستائش بھی کی۔
اس تین روزہ پروگرام کا مقصد ملک کے باشندوں میں كورونا کے خلاف جنگ میں مثبت طریقہ اختیار کرنا اور وزیراعظم کیئرفنڈ کے لئے ڈونیشن جمع کرنا ہے۔
قابل غور ہے کہ لتا منگیشکر، آشا بھونسلے، ہری ہرن، شنکرمہادیون، سریش واڈیکراورانوپ جلوٹا جیسے گلوکاروں اورفنکاروں نے’سنگیت سیتو‘کے ذریعے یہ
خوبصورت پروگرام پیش کیا۔ اس پروگرام کے اینکر اداکار اکشے کمار ہیں۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے کیلاش کھیر کی ٹویٹس کو ری ٹوئٹ کرکے ’سنگیت سیتو‘
پروگرام کی تعریف کی ہے۔
کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پروگرام’سنگیت سیتو‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS