ہندوستان اورچین مسائل کے حل کا راستہ تلاش کریں گے : ولادیمیر پوتن

0
image:timesofindia.indiatimes.com

ماسکو :(یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ چین اورہندوستان اپنے درمیان معاملات حل کرنے کا راستہ تلاش کریں گے اور غیر علاقائی طاقتوں کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
پوتن نے جمعہ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کےدوران کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ بہت ذمہ دار لوگ ہیں اور ایک دوسرے سے ذاتی طور پراحترام کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ ان مسائل اور معاملات کو حل کرنے کے راستے تلاش کر لیں گے ۔ اہم بات یہ ہے کہ غیر علاقائی طاقتوں کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے‘‘۔
مشرقی لداخ میں موجودہ سرحدی تعطل کو ختم کرنے کے لئے ہندوستان اور چین کے مابین کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 10 سے زیادہ دور ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS