مسجد حرام کے گیٹ نمبر 100 کا نام باب شاہ عبداللہ رکھنے کی منظوری

0

ریاض (ایجنسیاں) :صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدرالشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام کے گیٹ نمبر 100 کیسابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پررکھنے کی منظوری دے دی ہے۔السدیس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فراخدلانہ ہدایت اور اعلیٰ منظوری مملکت سعودی عرب کی جانب سے مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی خدمت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سعودی عرب کی حکومت مسجد حرام کی وسعت میں توسیع کے منصوبوں پرکام کررہی ہے وہیں عازمین اور زائرین کو حرم مکی میں سکون کے ساتھ عبادت کی ادائی کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے قربانیوں اور جدو جہد سے مملکت سعودی عرب کے قیام کے بعد اب تک جتنے بھی فرمانروا گذرے ہیں انہوں نے حرمین شریفین کی خدمت اور ضیوف الرحمان کی مہمان نوازی کا حق ادا کیا ہے۔ آج یہی فریضہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود انجام دے رہے ہیں۔
اور اس نے خدا سے دعا کی کہ وہ حرمین شریفین کے متولی اور اس کے وفادار ولی عہد کو محفوظ رکھے اور انہیں حجاج کرام، زائرین، عمرہ زائرین اور زائرین کی خدمت میں ان کی عظیم کوششوں کا بہترین اجر عطا کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS