نائیڈو نے مجاہد آزادی اور حریت پسند رہنما رام پرساد بسمل کو خراج عقیدت پیش کیا

0
image:facebook

نئی دہلی : (یو این آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے مجاہد آزادی اور حریت پسند رہنما رام پرساد بسمل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ رام پرساد بسمل کی حب الوطنی اور شاعری نے ہزاروں لوگوں کو تحریک آزادی میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
نائیڈو نے اپنے پیغام میں رام پرساد بسمل کے سطورتحریر کئے’’ہم ملک کے مفاد میں پیدا ہوئے ہیں،ملک پر مرمٹیں گے۔ مرتے مرتے ملک کو زندہ مگرکرجائیں گے۔ اے مادر وطن تیری جئے ہو، سدا وجئے ہو ، وہ طاقت دے کہ دکھ میں بزدل نہ یہ دل ہو‘‘۔ نائیڈو نے کہا ’’امر شہید رام پرساد بسمل کے یوم پیدائش پر ملک کی آزادی کیلئے آپ کی جدو جہد کو سلام ، امر شہید رام پرساد بسمل کو ممنون قوم کا خراج عقیدت ‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS