نائیڈو نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دی

0

نئی دہلی:(یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذات پات ، صنفی امتیاز جیسے سماجی دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور معاشرے سے بدعنوانی ، ناخواندگی اور غربت کو دور کرنے کے لیے آگے آئیں۔ مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو نوجوانوں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کا معاشرہ نوجوانوں کی کوششوں سے تشکیل پائے گا۔مسٹر نائیڈو نے کہا ، “نوجوانوں کے عالمی دن پر نوجوان ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! نیا معاشرہ مستقبل کے لیے آپ کے نئے ویژن اور آپ کی بے پناہ کوششوں سے تشکیل پائے گا۔ ذات پرستی ، صنفی امتیاز جیسے معاشرتی دقیانوسی تصورات کو توڑیں ، معاشرے سے بدعنوانی ، ناخواندگی ، غربت کو دور کرنے کے لیے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کھیل اور مطالعہ دونوں شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنا ، صحت مند رہنا ، زندگی میں یوگا کو اپنانا ، ہندوستان کی خدمت اور ہم آہنگی کے لبرل سناتن زندگی کے فلسفے کو اپنانا ، زندگی کے ہر شعبے میں ہندوستانیت کو اپنانا ، اتحاد ، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کریں ، ماحول کو آلودگی سے بچائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS