چیف جسٹس آف انڈیا کی والدہ سے دھوکہ دہی کے الزام میں ایک گرفتار

0

مھاراشٹر کے سنتروں کے شہر ناگپور میں  ایک معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا شرد بوبڈے کی والدہ  کو ڈھائی کروڑ کا دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت  ناگپور پولیس نے ایک جوڑے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ شوہر  کو  گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسکی اہلیہ سے تفشیش جاری ہے- 
پولیس کمشنر امیٹش کمار نے  بتایا کہ 49 سالہ  ملزم پر تاپ گھوش کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  شکایت میں اس کی اہلیہ کا نام بھی درج کیا گیا ہے  ، جس سے تفتیش جاری ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر پولیس (زون II) ونیتا ساہو نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت   پیش کیا گیا تھا اور اسے 16 دسمبر تک پولیس تحویل میں دیا گیا ہے  جبکہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ، ڈی سی پی نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا کیوں کہ اس کی تفشیش خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کی  جارہی ہے۔ 
چیف جسٹس کی والدہ مکتا بوبڈے کی جانب سے ماہ اگست میں مقامی سیتا بڑی پولیس اسٹیشن میں ایک   شکایت درج کی گئ تھی جس کے مطابق ، وہ ناگپور کےآکاشوانی اسکوائر کے قریب واقع  ایک موروثی جائیداد سیڈن لانز  نامی ہال کی مالک ہیں ، جسے شادیوں اور دیگر تقاریب کے لئے کرایہ پر دیا جاتا ہے نیز اس جائداد کی دیکھ بھال کے لئے ملزم  گھوش کی بحثیت منیجرئی تقرری عمل میں آئی تھی جو گزشہ بارہ برسوں سے اپنی اہلیہ کے ھمراہ یہ زمہ داری سنبھالے ھوے تھا اور اسے  تنخواہ کے علاوہ کمیشن دیا جاتا تھا –
شکایت کے مطابق شکایت کنندہ کی عمر اور خرابی  صحت کا فائدہ اٹھاتے ، ملزمین  جوڑے نے مبینہ طور پر کرایہ  سے حاصل والی  آمدنی کی رسیدیں جعلی بنائیں اور رقوم کو بینک میں  جمع نہیں کروایا۔
 کرونا وبا کے دوران جاری  لاک ڈاؤن کے سبب  کئی ایک افراد نے  اپنی بکنگ منسوخ کردی لیکن ان کی رقوم کی واپسی  نہی کی گئی جسکے بعد اس دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا اور شیکایت درج کروائی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS