نئی دہلی : صحافی این رام،سابق مرکزی وزیر ارون شوری اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے توہین عدالت قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست واپس لے لی۔
عرضی گزاروں کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون نے جسٹس ارون مشرا،جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کرشنا مراری کی بنچ کے سامنے کہا کہ وہ اس عرضی واپس لینا چاہتے ہیں،اس کی اجازت دی جائے ۔ دھون نے کہا ’’ فی الحال آپ کے پاس کئی درخواستیں ہیں،اس لئے میں نہیں چاہتا کہ یہ معاملہ دوسرے معاملوں کو متاثر کرے ۔اس معاملے کو یہاں پیش کرنے کا ابھی مناسب وقت نہیں ہے ۔ میں اسے بعد میں دوبارہ دائر کرنے کی اجازت چاہوں گا ‘‘۔
دھون نےہائی کورٹ میں اسے داخل کرنے کی اجازت مانگی اور کہا کہ وہ دو ماہ میں پھر واپس آئیں گے۔
عدالت نے مناسب فورم پراپنی بات رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے عرضی واپس لینے کی عرضی گزاروں کی درخواست کو قبول کر لیا اورساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی کہ وہ دوبارہ ان کے سامنے یہ معاملہ نہیں لائیں گے۔
جسٹس مشرا نے کہا’’ہم عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہیں،لیکن عرضی دوبارہ ان کے سامنے دائر کی جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں‘‘ ۔ عرضی گزاروں نے توہین عدالت قانون 1971 کی دفعہ دو (سی)(ایک)کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پرشانت بھوشن،این رام، ارون شوری نے توہین عدالت قانون کو چیلنج کرنے والی درخواست واپس لی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS