لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیراتی کام سال 2023 میں پوار ہونے تک شہر کا ائیر پورٹ کو بھی پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہدف طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ یوگی نے جمعرات کو اجودھیا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے محکمہ شہری اڑان اور ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے درمیان زمین لیز ایگریمنٹ پر دستخط ہونے کے موقع پر یہ بات کہی انہوں نے کہا کہ سال2023 میں جب اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام پورا ہوچکا ہوگا تب مندر کے ساتھ شہر میں ائیر پورٹ کو بھی شروع کرنے کی تیاری کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا اس کے لئے ریاستی حکومت پوری طرح سے مدد کرے گی۔یہ معیشت کو اعلی بلندیوں تک لے جانے کا اہم ذریعہ بنے گا۔ یوگی نے کہا کہ فی الحال یوپی میں 10 نئے ائیر پور ٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ اس وقت ریاست میں تین بین الاقوامی ائیر پورٹ کام کر رہے ہیں۔ جیور میں ایشیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کی تعمیر کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ، جب ایودھیا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ سے طیارے اڑان بھرنے لگیں گے تو اتر پردیش پہلا صوبہ ہو گا جس کے پاس 05 بین الاقوامی ائیر پورٹ جب 10 نئے ائیر پورٹ شروع ہو جائیں گے ، تو اتر پردیش ایسا پہلا صوبہ ہوگا جس کے پاس 19 ائیر پورٹ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ روزگار کے مواقع اور ترقی کے امکانت کو تیزی سے بڑھانے کا ذریعہ ہے ساتھ ہی لوگوں کو سفر کو آسان و سہولیت بخش بھی بنائے گا۔وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ آج ہمارے لیے ایک اہم دن ہے ، جب ریاستی حکومت اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے درمیان ایودھیا کو ہوائی سروس سے جوڑنے کے لیے زمینی لیز کا معاہدہ ہوا ہے ۔ آج نوراتری کا مقدس دن بھی ہے ۔ نوراتری کی تقریب کو توانائی کی ترسیل کی تاریخ سمجھا جاتا ہے ۔ توانائی بھی مثبت ترقی کی علامت ہے اور جب ترقی کی یہ علامت ایودھیا سے جڑی ہوتی ہے تو یہ پوری دنیا کو معطرکر دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں بین الاقوامی ائیر پورٹ کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ اس کے لیے ریاستی حکومت اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے درمیان زمینی معاہدہ ہونا ایک اہم قدم ہے ۔ اگر کسی بھی ریاست نے پانچ سالوں میں ملک کے اندر بہترین فضائی سروس کنیکٹیویٹی کے لیے اچھی پیش رفت کی ہے تو اتر پردیش ان میں سے ایک ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ترقی کے لیے ائر کنکٹی وٹی کو اہم سمجھا ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہوائی چپل پہننے والوں کو بھی فضائی سروس دستیاب ہونی چاہیے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ سا 2017 میں صرف دو ائیر پورٹ لکھنؤ اور وارانسی ہی مکمل طورسے کام کر رہے تھے ، آج 9 ائیر پورٹ کام کر رہے ہیں۔ جہاں 2017 تک ہم 25 مقامات تک فضائی سروس فراہم کرنے کے قابل تھے ، آج 75 مقامات پر فضائی سروس دستیاب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں پہلے مرحلے کے لیے جتنی زمین درکار ہے دستیاب کر دی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے صرف 86 ایکڑ اراضی رہ گئی ہے ، اس ے بھی ہم دو تین مہینے میں اس کے لئے کام کو آگے بڑھائیں گے ۔اجودھیا میں ائیر پورٹ کی تعمیر کے لیے زمین کے لیے فنڈز ضلع انتظامیہ کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ جتنی بھی زمین کی ضروت ہوگی دستیاب کرائیں گے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ فضائیہ کی بہترین کنکٹیوٹی ترقی کے لئے کئی دروازے کھولتی ہے ۔ تیزی کے ساتھ ریاست میں ہوائی سروس کا فروغ ہورہا ہے ۔ اجودھیا کو ملک کی خوبصورت ترین شہر کے طور پر سنوارا جائے گا۔
رام مندر کی تعمیر کے ساتھ اجودھیا ائیر پورٹ کی بھی تکمیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS