فرانس (یو این آئی) فرانس کے مشہور مسلمان فٹ بالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو جیسا عمل دہرایا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورو کپ میں فرانس کے جرمنی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے لئے آئے پال پوگبا نے ٹیبل پر رکھی شراب کی بوتل کو اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیا۔دو روز قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران پرتگال کے مایہ ناز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ٹیبل پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں اپنے سامنے سے ہٹاکر دوسری
جانب رکھ دیں تھی اور کیمرے کے سامنے اپنی پانی کی بوتل لہرائی اور پرتگالی زبان میں ‘ایگوا’ کہا جس کا مطلب’پانی‘ہے ۔
Paul Pogba, the Muslim player in the French national team, removed an alcoholic beverage company's bottle which had been placed in front of him at a Euro 2020 news conference, one day after Cristiano Ronaldo did the same with cola bottles pic.twitter.com/Fgoi6kDpIE
— TRT World (@trtworld) June 16, 2021
گذشتہ ماہ پال پوگبا اور آئیوریئن ونگر عماد ڈیلو نے انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے فلہم کے خلاف میچ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ پچ پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا۔خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پال پوگبا 2019 میں مسلمان ہوئے تھے ، اپنے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا ہے ۔پال پوگبا کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں داخل ہو کر میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے ، یہ مذہب میرے لیے سب کچھ ہے ، اور یہ مجھے موقع دیتا ہے کہ میں ہر چیز پر شکر ادا کر سکوں۔فرانسیسی فٹ بالر کا کہنا تھا کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا، میری ماں مسلمان تھی،لیکن ہماری تربیت ایسے ہوئی تھی کہ سب کی عزت کرنی ہے ۔