نئی دہلی: دہلی میں جمعرات کے روز موہن گارڈن میں اپنی ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار ایک شخص نے ہفتہ کی صبح تہاڑ جیل میں بیڈ شیٹ کے سہارے لٹک کر خودکشی کرلی۔ یہ عملہ کو جیل نمبر 4 میں اپنے سیل میں لٹکا ہوا ملا۔ اس سے قبل ، قیدی روی کو جمعہ کے روز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ جیل افسران نے بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے صلاح مشورے کے بعد اس کو سماجی دوری پروٹوکال کے مطابق اسے الگ وارڈ میں بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روی نےتین روز قبل ہی دہلی کے موہن گارڈن علاقہ میں اپنی ساس کا قتل کردیا تھا،۔جس کے الزام میں وہ جمعرات سے جیل میں بند تھا۔اس کے پھانسی لگانے کی وجہ ان تک سامنے نہیں آسکی ہے۔اس کے خلاف تین فوجداری مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔