ناقص بلے بازی کے سبب ممبئی کو نقصان اٹھانا پڑا

0

دبئی (یو این آئی) : دفاعی چمپئن ٹیم ممبئی اس بار چار درجے کھسک کر پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔ انہوں نے لیگ مرحلے کے آخری دن اس مقام کو حاصل کیا جہاں ان کے پاس ناک آوٹ میں پہنچنے کا موقع برقرارتھا۔ حالانکہ میچ ختم ہونے سے قبل ہی ان کا یہ موقع ختم ہوگیا۔ یہ سیزن ممبئی کے لیے اچھا چل رہا تھا جب تک کہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات (یواے ای) منتقل نہیں ہوگیا۔ اس نے پہلے مرحلے میں ہندوستان میں اپنے سات میں سے چار میچ جیتے تھے ، لیکن یواے ای پہنچتے ہی ان کی بلے بازی مشکلات کا شکار ہونے لگی، جس کا خمیازہ انہیں بھگتناپڑا۔جیسا کہ کپتان روہت شرما نے آخری لیگ میچ سے پہلے کہا تھا، “ہم نے یواے ای لیگ میں اچھی بلے بازی نہیں کی اور اس سے ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوپائی۔” ممبئی اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانی جاتی ہے اور ان کی مہم کو اس وقت دھچکا لگا جب کئی کھلاڑی فارم سے جوجھنے لگے ۔ کوئنٹن ڈی کاک کا اسٹرائیک ریٹ ان کے ذریعہ کھیلے گئے پچھلے تین میچوں میں 105 سے نیچے آگیا، روہت دو مرتبہ ڈبل فگر کو نہیں چھو سکے ، وہ بھی جب انہیں جیت کی اشد ضرورت تھی، ایشان کشن اور سوریا کمار یادو نے دیر سے رفتار پائی اور ہاردک پانڈیا کا بلاتوچلا ہی نہیں۔ آئی پی ایل 2020 کے پاور پلے کنگ ٹرینٹ بولٹ مسلسل پانچ میچوں میں پاور پلے میں وکٹ نہیں لے سکے ۔
مشکلات کے سیاہ بادل تو ہاردک پر چھائے ہوئے تھے ، جو بلے سے رنز نہیں بنا رہے تھے اور ٹورنامنٹ میں ایک بھی اوور نہیں کر سکے ۔ وہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ کے لئے بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل ہیں، لیکن بغیر کسی اوور کے اوران کے رن نہ بنانے کی وجہ سے شائقین اورکئی کھلاڑیوں نے ٹیم میں ان کی موجودگی پر سوال اٹھانا شروع کردئے ہیں۔ جب ان کا بہترین مظاہرہ ہوتا ہے ، توہندوستان میں ان کے جیسا کوئی آل راونڈ رنہیں ہوتاہے ، لیکن وہ ابھی اپنی بہترین کارکردگی سے بہت دورہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS